سینئرگلوکارہ جہاد الخالدی سعودی عرب میں شعبہ موسیقی کی سربراہ مقرر

پیر 24 فروری 2020 21:51

سینئرگلوکارہ جہاد الخالدی سعودی عرب میں شعبہ موسیقی کی سربراہ مقرر
ِریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) سعودی وزیر برائے ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے مملکت کی سینئر گلوکارہ جہاد الخالدی کو میوزیکل اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیاہے۔ اس شعبے میں خاتون عہدیدار کی تقرری کا مقصد مملکت میں میوزک سیکٹر کو اپنی تمام سمتوں میں ترقی اور فروغ دینا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہاد الخلدی کو میوزک کے میدان میں 33 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔

وہ 8 سالوں سے مصری آرکسٹرا میں بہ طور وایلن اداکار کام کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تجربے اور انتظامی معلومات کے ساتھ قاہرہ میں ہائرانسٹی ٹیوٹ سے وایلن بجانے اور میوزک تھیوری میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے۔سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے میوزک اتھارٹی کے توسط سے مملکت میں موسیقی کے شعبے کو ترقی دینے ، اور اس میں پریکٹیشنرز کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنے کی باقاعدہ کوششیں شروع کی ہیں۔ سعود عرب میں شعبہ موسیقی کے قیام کے بعد میوزک کے میدان میں مہارتوں کے لیے تربیتی کورسز بھی شروع کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ میوزک کمیشن ان نئے گیارہ ثقافتی شعبوں میں سے ایک ہے جن کی منظوری کچھ عرصہ قبل سعودی وزارت ثقافت کی طف سے دی گئی تھی۔