شہید فلسطینی کمانڈر کی لاش کی بے حرمتی کا بدلہ لیں گے، القدس بریگیڈ

صہیونی جلد اپنے اس وحشیانہ جرم پرانتقام کی آگ میں جلیں گے،عسکری ونگ کا بیان

پیر 24 فروری 2020 22:40

شہید فلسطینی کمانڈر کی لاش کی بے حرمتی کا بدلہ لیں گے، القدس بریگیڈ
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں ایک کمانڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی لاش کی بے حرمتی کو غیر انسانی واقعہ قرار دیا ہے۔شہید کے جسد خاکی کی توہین اور بے حرمتی ایک سنگین اور وحشیانہ جرم ہے جس کا بدلہ لیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق القدس بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ روز صہیونی فوج نے منظم دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 سالہ کمانڈر محمد علی حسن الناعم کو نہ صرف شہید کیا بلکہ اس کی لاش کی بھی بے حرمتی کی گئی۔ القدس بریگیڈ اس سنگین جرم پر صہیونی فوج سے بدلہ لے گی۔ بیان میں کہاگیا کہ صہیونی جلد اپنے اس وحشیانہ جرم پرانتقام کی آگ میں جلیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور چار کو زخمی کردیا تھا۔ شہید فلسطینی کا جسد خاکی اٹھانے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے لاش کو گھیسٹا اور اس کے بعد اسے اٹھا کر ایک ٹینک میں ڈال دیا گیا۔اس مجرمانہ اور وحشیانہ واقعے پر فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :