پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز کل کرے گی

منگل 25 فروری 2020 21:56

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز کل کرے گی
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغاز 26فروری بروز بدھ کو کینبرا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔ ج آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈرینکنگ میں پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

انفرادی رینکنگ میں بسمہ معروف دنیا کی 11ویں بہترین بیٹر اور انعم امین 13ویں بہترین باولر ہیں۔17 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کل 23 میچز کھیلے جائیں گے جہاں دنیا بھر کے 10 بہترین ممالک کی ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کی اس جنگ میں صف آرا ہوں گی۔ میزبان آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا کے چار شہروں، سڈنی، پرتھ، کینبرا اور میلبرن میں کھیلاجائے گا۔ایونٹ کا فائنل عالمی یوم خواتین کے موقع پر میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔