پشاور:آرفن کئیر پروگرام کے زیراہتمام شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں یتیم بچوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

منگل 25 فروری 2020 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) آرفن کئیر پروگرام کے زیراہتمام شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں یتیم بچوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا بچوں کی فری چیک آپ اور مفت ادویات دیںاس مو قع پر الخدمت فاونڈیشن شمالی وزیر ستان کے صدر اسد اللہ شا ہ ،اسلامی جمعیت طلبہ کے نا ظم اعجاز سورانی ، ارفن کئیر پروگرام شمالی وزیرستان کے انچارج محمد کا شف داوڑ نے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیااُنہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ آرفن کئیر پروگرام آپریشن ضرب عضب کے وقت سے شروع ہوا ہے اور اب بھی یہ پروگرام رواں دواں ہے ہمارے پاس اپ بھی ایک سو یتیم بچے رجسٹرہیں اور ان کو مختلف سہولیات دے رہے ہیں الخدمت فاونڈیشن نے ہر لحاظ سے شمالی وزیرستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور کررہی ہے الخدمت فاونڈیشن ایک فلاحی تنظیم ہے اور الخدمت فاونڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے اور مختلف قسم کی ان کی ضروریات پوری کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یتیم بچے بھی ہم سے ہیں ان کی کفالت اور ضروریا ت پوری کرنا ہم سب پر فرض ہیں آخر میں یتیم بچوں نے الخدمت فاونڈیشن کی بھلائی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی،