شہید فلسطینی کی لاش کی بے حرمتی ناقابل معافی اسرائیلی جرم ہے، حزب اللہ

حزب اللہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور قابض صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گی،بیان

بدھ 26 فروری 2020 14:31

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پر اسرائیلی بمباری بزدلانہ حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں شہید فلسطینی کو جس بے دردی کے ساتھ شہید کیا اور اس کے بعد اس کی لاش کی بے حرمتی کی وہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی جرم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور قابض صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غزہ اور دمشق میں اسلامی جہاد کے مراکز پربمباری کی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے متعدد مجاھد شہید ہوگئے تھے۔