سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آر کیو پروڈکشن کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی خوشی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایشین فیسٹیول کا انعقاد 28 فروری کو کیا جا رہا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 26 فروری 2020 18:19

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آر کیو پروڈکشن کے زیر اہتمام جشن بہاراں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی، خرم خان) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آر کیو پروڈکشن کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی خوشی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایشین فیسٹیول کا انعقاد 28 فروری کو کیا جا رہا ہے جس میں ریاض کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر شہروں سے بھی مختلف ممالک کی کمیونٹی بھر پور شرکت کرے گی ایشین فیسٹیول کے چیف آرگنائزر رحیل قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر سال اس فیسٹیول کا انعقاد کر کے انتہائی دلی خوشی ہوتی ہے ہمارا مقصد دیار غیر میں پاکستانی ثقافت کو روشناس کروانے کے لیے اس میلے کا انعقاد کیا ہے تاکہ وطن سے دوری کا احساس کم کیا جا سکے، اس فیسٹیول میں بسنت ، کلچرل سیگمنٹ اور روایتی کھانے بھی ہوں گے . راحیل قریشی نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں سر زمین حجاز پر اپنی تقافت کو بھر پور طریقے سے منانے کا موقع دیا اس فیسٹیول میں جہاں پتنگ بازی ہوگی وہی پر پاکستانی لذیذ کھانوں کے اسٹال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گے فیسٹیول میں میجک شو جھولے اور مختلف قسم کی گیمز سے بھی بچے خوب لطف اندوز ہو نگے�

(جاری ہے)