درخت ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹرامتیارعلی

جمعرات 27 فروری 2020 12:23

درخت ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ڈاکٹرامتیارعلی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) وومین یونیورسٹی صوابی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کہاہے کہ درخت ماحولیاتی آلودگی سے ہماری آنے والی نسل کو بچانے کے لئے بہت موثر اور اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم ایک درخت لگا کر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں، جس کا پھل ہمیں آخرت میں ملے گا۔ ایک درخت لگانے سے ہم 8 سے 9 افراد کو اکسیجن فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے وومین یونیورسٹی صوابی کوٹھا کیمپس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرتحصیل لاہور صوابی کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثنا ء حفیظ بھی موجو دتھیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے اور سنت نبوی بھی ہے اس لئے سرسبز پاکستان کے لئے درخت لگانا لازمی جز بن گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس دفعہ شجرکاری مہم میں صوابی یونیورسٹی اور وومین یونیورسٹی باہم ملکر پانچ ہزار سے زیادہ درخت لگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :