میزان بینک اور اورینٹ الیکٹرانکس کے درمیان معاہدہ طے

جمعرات 27 فروری 2020 20:12

میزان بینک اور اورینٹ الیکٹرانکس کے درمیان معاہدہ طے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) میزان بینک اور اورینٹ الیکٹرانکس نے اورینٹ الیکٹرانکس کو ٹرانزیکشنز بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت میزان بینک اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ بینکنگ سلوشنز ای بز پلس (eBiz+) کے ذریعے اورینٹ الیکٹرانک کے ڈیلر کلیکشنزاور کاروباری ادائیگیوں کو خودکار بنانے کیلئے خدمات فراہم کرے گا۔

یہ شراکت داری ورلڈکلاس سائبر سیکیوریٹی اسٹینڈرڈز کو یقینی بناتے ہوئے اینڈ ٹو اینڈ ٹرانزیکشنز بینکنگ سلوشن کے ذریعے اوررینٹ الیکٹرانکس کی کارکردگی، کنٹرول اور آپریشنل صلاحیت کو معیاری بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ معاہدے پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹیٹیوشنل بینکنگ محمد عبداللہ احمد اوراورینٹ الیکٹرانکس کے منیجنگ ڈائریکٹر میاںطلعت محمودفضل نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزان بینک کے ہیڈ آف ٹرانزیکشن بینکنگ ایم ثاقب اشرف اور اورینٹ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میاں احمد فضل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انسٹیٹیوشنل بینکنگ محمد عبداللہ احمد نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ اور رینٹ الیکٹرانکس نے میزان بینک کی ٹرانزیکشن بینکنگ خدمات اور ٹیکنالوجی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

ہمارا ی بز پلس (eBiz+) ٹرانزیکشن بینکنگ سسٹم سخت سیکیوریٹی کے ساتھ آپریشنل سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے صارفین کے ادا ئیگیوںکے نظام کو خود کاربناتا ہے جس کے نتیجے میں کاروباری استعداد میں اضافہ ہوتاہے۔ اورینٹ الیکٹرانکس کے منیجنگ ڈائریکٹر میاں طلعت محمودفضل نے میزان بینک کی جانب سے ٹرانزیکشنز بینکنگ خدمات کامیابی کے ساتھ متعارف کرانے اورآپریشنل سالمیت کے ساتھ اوررینٹ الیکٹرانکس کے ادائیگیوں کے نظام کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر میزان بینک کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :