شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں تین شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

جمعرات 27 فروری 2020 20:19

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں تین شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں تین شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ملزمان قاسم قیوم،فضل داد عباسی اور شعیب نے ضمانت کی درخواستوں میں موقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،نیب کے پاس 90 روز زیر تفتیش رہے، ۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم فضل داد اور شعیب کیش اکٹھا کر کے سلمان شہباز کو دیتے تھے،تمام پیسہ وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق برطانیہ اپنے بھائی کو بھجواتا تھا،برطانیہ سے وعدہ معاف گواہ آفتاب ٹی ٹی کے ذریعے یہ رقم شہبازشریف فیملی کے اکائونٹس میں منتقل کرتا تھا۔ استدعا ہے کہ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔ فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔