
انسانی جسم پر ادرک کے جادوئی اثرات
جسم میں جاکر یہ کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟
میاں محمد ندیم
جمعہ 28 فروری 2020
01:30

(جاری ہے)
ادرک کی جراثیم کش طاقت مسکراہٹ کو بھی جگمگانے میں بھی مدد دے سکتی ہے، اس میں موجود متحرک مرکبات gingerols منہ میں بیکٹریا کی نشوونما کی روک تھام کرتے ہیں، یہ بیکٹریا مسوڑوں کے سنگین انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتے ہیں.ادرک جی متلانے خصوصاً دوران حمل کی کیفیت میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہے، اس کے استعمال سے آنتوں میں زیادہ گیس کے مسئلے سے نجات بھی مل سکتی ہے‘ادرک فوری طور پر تو مسلز کی تکلیف کو ختم نہیں کرسکتی مگر وقت کے ساتھ سوجن میں کمی ضرور لاسکتی ہے، کچھ تحقیقی رپورٹس میں یہ معلوم ہوا کہ ورزش کے نتیجے میں مسلز کی تکلیف کے شکار افراد اگر ادرک کا اتعمال کریں تو انہیں اگلے دن کم تکلیف کا سامنا ہوتا ہے.ادرک ورم کش ہوتی ہے یعنی یہ سوجن میں کمی لاسکتی ہے، اسی وجہ سے یہ جوڑوں کے امراض کی علامات کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ادرک کو کھاکر یا جنجر کمپریس استعمال کرکے درد اور سوجن میں کمی لائی جاسکتی ہے‘کچھ تحقیق رپورٹس کے مطابق ادرک میں موجود بائیو ایکٹیو مالیکیولز سے کچھ اقسام کے کینسر جیسے جگر، جلد، بریسٹ اور مثانے کے کینسر کے پھیلنے کی رفتار سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے.ایک حالیہ تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ ادرک سے جسم کو انسولین کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے، جس سے بلڈ شوگر لیول کو کم کرنا ممکن ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے. ادرک کا روزانہ استعمال نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول سے لڑنے میں ممکنہ مدد فراہم کرسکتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 5 گرام ادرک کا 3 ماہ تک استعمال ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں اوسطاً 30 پوائنٹس تک کمی لاسکتا ہے.ادرک میں متعدد اقسام کے اینٹی آکسائیڈنٹس، مرکبات موجود ہیں جو تناﺅ اور جسمانی ڈی این اے کی تباہی کی روک تھام میں مدد دیتے ہیں، اس سے جسم کو مختلف امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور پھیپھڑوں کے امراض سے لڑنے میں بھی مدد مل سکتی ہے.اگر آپ کو اکثر بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے تو ادرک کچھ ریلیف فراہم کرسکتی ہے، کھانے سے قبل ادرک کا استعمال جسمانی نظام کو تیزی سے خالی کرنے میں مدد دے سکتا ہے، یعنی معدے میں غذا کم وقت کے لیے رہتی ہے اور امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے.
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.