ایک روز قبل لا پتہ ہونے والے دس سالہ بچے کی صندوق سے لاش برآمد

صندوق میں بند لاش ہمسائے کے گھر سے ملی ،خاتون کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 28 فروری 2020 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) شاہدرہ کے علاقے میں ایک روز قبل لا پتہ ہونے والے دس سالہ بچے کی صندوق سے لاش برآمد ہو گئی ، پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیاجبکہ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دس سالہ تنزیل ایک روز قبل اچانک لا پتہ ہو گیا تھا جس کاتھانہ شاہدرہ میں اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا ۔ گزشتہ روز پولیس نے پڑوس میں واقع گھر میں صندوق سے بچے کی لاش برآمد کر کے ہمسائی زینب کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق بچے کو منہ میں کپڑا ٹھونس کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :