اسلام آباد ،ماسک کی بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کیلئے مختلف میڈیکل سٹور پر چیکنگ کا عمل شروع

ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،ترجمان پولیس کا بیان

جمعہ 28 فروری 2020 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) وفاقی پولیس نے ماسک کی بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کے احکامات پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف میڈیکل سٹور پر چیکنگ کا عمل شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق جو بھی دوکاندار ماسک زائد قیمت پر فروخت کرئے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے ،ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق تمام ایس پیز اپنے علاقوں میں میڈیکل سٹور پر چیکنگ کا عمل شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :