کراچی، میمن کرکٹ ٹیم کا دورہ دبئی، 15رکنی ٹیم کا اعلان

جمعہ 28 فروری 2020 19:10

کراچی، میمن کرکٹ ٹیم کا دورہ دبئی، 15رکنی ٹیم کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) فیضان اسٹیل اور آر جے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے زیر اہتمام میمن کرکٹ ٹیم کے دورہ دبئی کیلئے 15رکنی نوجوان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ میمن ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2مارچ کو روانہ ہوگی۔ جہاں وہ چار ٹیموں کے کرکٹ ایونٹ سمیت بھارت اور یو اے ای کیساتھ تین ملکی انڈور کرکٹ اوربھارت کی میمن ٹیم کے ساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق میمن کرکٹ ٹیم کے دورہ دبئی کیلئے میمن برادی کے 15نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔جن میں شایان نیپال ، حارث الطاف ، احمد آصف، ادریس امین ، دانش مناف، حمزہ الطاف، عمار پاستا،ریان محمود، عدیل سابو والا،یونس تائی،سعد آصف،عبید عمر،عثمان اشرف، سعد فیصل اور اویس فیصل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

میمن کرکٹ ٹیم دورہ دبئی کیلئے 2مارچ بروز پیر جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی۔

بلال مجید اور عمیر ادریس ٹیم کے ہمراہ ٹورآفیشلز کی حیثیت سے موجود ہونگے۔میمن کرکٹ ٹیم اپنے دورے کا آغاز چار ٹیموں کے ایونٹ سے کریگی۔ جس میں پہلا میچ 3مارچ کو جی فورس واریئرز اورمیمن اسٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں میمن اسٹارز ایکس آر پی الیون کے خلاف 4مارچ کومدمقابل ہوگی جبکہ 5مارچ کوتیسرے اور آخری معرکے میں میمن اسٹارز اور فیصل الیون کے درمیان پنجہ آزمائی ہوگی۔

ایونٹ کا فائنل 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔6مارچ کو پاکستان میمن ٹیم اورروایتی حریف بھارتی میمن ٹیم کے درمیان واحدٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے میدان سجے گا۔جس کا اہتمام مڈل ایسٹ کا جانب سے کیا گیا ہے۔میمن کرکٹ ٹیم 7مارچ کو ایک روزہ تین ملکی انڈور کرکٹ میں شرکت کریگی۔جس میںپہلا میچ پاکستان اور بھارت ، دوسرا یو اے ای اور بھارت اور تیسرا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں انڈور کرکٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیموں کو پوائنٹس دیئے جائیں گے۔میمن کرکٹ ٹیم کے دورہ دبئی کے گولڈ اسپانسرز میں ہومیج ،ڈاؤن ٹاؤن ، نیا ناظم آباد جمخانہ اورالذوہیب شامل ہیں جبکہ یورو ٹائلز،نورانی الیکٹرونکس ،ہوم اینڈ بے بی اور زیڈ انٹرنیشنل اسکول سلور اسپانسرز ہونگے۔