ًڈی آئی جی آپریشنزکی زیر صدارت انسدادِ کرائم، آپریشنل وسکیورٹی سٹریٹیجی جائزہ اجلاس
ناقص کارکردگی پر تھانہ گجر پورہ اور چوہنگ کے ایس ایچ اوز معطل،آٹھ تھانوں کے ایس ایچ اوزکو کارکردگی بہتر کرنے کی حتمی وارننگ
جمعہ 28 فروری 2020 20:38
(جاری ہے)
رائے بابر سعید نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت بازپرس ہو گی۔
ڈ ی آئی جی آپریشنز نے گینگ پکڑنے اورکرائم کنٹرول کے حوالے سے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ ہنجر وال کیلئے تعریفی سند اورانعام دینے کااعلان کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا کہ ایس پیز اور متعلقہ افسران باقاعدگی سے فیلڈ میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔سنگین جرائم کی سرکوبی کیلئے انسدادی حکمت عملی کومزید موثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ہونے والے سرچ آپریشنز، پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور تھانوں کی ٹیمیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔رائے بابر سعید نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر زیرو ٹالیرنس اپنائیں۔ تمام ڈویژنل ایس پیز اشتہاری و عادی مجرمان اور گینگز کی گرفتاری کے اہداف پر خصوصی توجہ اور ان کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔موٹر سائیکل چوری اوررابری کی وارداتوں کو جدیدٹیکنالوجی اور مربوط لائحہ عمل سے کنٹرول کریں۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ پی ایم ڈی یو، 8787 اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر کوئی ریفرنس زیرالتواء نہ رہنے دیا جائے۔ پولیس افسران کی کارکردگی کا ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون مزید تیز کیا جائے۔تھانوں کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں،تمام نصب کیمرے فنکشنل اور ریکارڈنگ محفوظ بنائیں۔رائے بابر سعید نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے تھانوں کے عملے کی باقاعدگی سے بریفنگ کریں۔مزید قومی خبریں
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.