کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا

جمعہ 28 فروری 2020 20:43

کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے جب کہ مریضوں سے منسلک اب تک جتنے بھی لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے وہ بھی منفی آئے ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس چین کے بعد دوسرے ملکوں میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو وبا قرار دینے پر غوربھی شروع کردیا۔واضح رہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے ایران کا سفرکیا تھا۔