سردی کی شدت ختم اور موسم خوشگوار ہونے پرکاشتکاروں کو تمباکو کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت

ہفتہ فروری 13:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو تمباکو کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اب جبکہ سردی کی شدت ختم ہو گئی ہے اور موسم بھی خوشگوار ہونا شروع ہو گیاہے لہٰذا تمباکو کے کاشتکار فور ی طور پر پنیری کھیت میں منتقل کرناشروع کردیں۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ کاشتکار تمباکو کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھاری میرا اور ذرخیز زمین کااستعمال کرسکتے ہیں تاہم اس میں بہتر نکاس ہونا بھی اشد ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ تمباکو کی پنیری اکھاڑنے سے کم ازکم 6سے 8گھنٹے قبل اچھی طرح آبپاشی کرلیں اور پنیری کو صبح یا شام کے اوقات میں کھیتوں میں منتقل کریں۔ انہوںنے بتایاکہ پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے کیلئے وٹوں پر مشرق کی جانب پانی کی سطح سے قدرے اوپر نشان لگانے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنیری کی جڑوںکو گیلی یاخشک مٹی بھی لگانی چاہیے تاکہ پودوں کی جڑوں کی گرفت مضبوط ہو سکے۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کا فیلڈسٹاف بھی ان کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :