پی آئی اے رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

ہفتہ 29 فروری 2020 16:42

پی آئی اے رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) سی ای او پی آئی اے ارشد محمود ملک کی تعیناتی معاملے پر سپریم کورٹ نے 20 فروری کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہاگیاکہ پی آئی اے رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں۔

(جاری ہے)

حکنمامہ میں کہاگیاکہ گزشتہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا،حکمنامے کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،ارشد محمود ملک کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

حکمنامہ کے مطابق پی آئی اے کا مستقل سی ای او ہونا چاہئے جو صرف پی آئی اے میں ملازمت کرے۔حکمنامہ کے مطابق پی آئی اے کو بین الاقوامی معیار کیمطابق چلانا بہت مشکل نظر آرہا۔حکمنامہ کے مطابق ارشد محمود ملک کے وکیل نے ہدایات لینے کیلئے مہلت مانگی۔کیس کی مزید سماعت 3 مارچ کو ہوگی۔