بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی نے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں

سابق کپتان کو 2009ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانےکا اعزاز حاصل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 1 مارچ 2020 20:54

بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی نے زندگی کی 40بہاریں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2020ء ) کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے کرکٹر شاہد آفریدی نے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں۔شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 ء کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بوم بوم کے نام سے مشہور آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں قدم 1996ء میں رکھا اور چھاگئے۔آفریدی نے 27 ٹیسٹ میں 5 سنچریز اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے جب کہ ان کا بہترین سکور156 رنزرہا۔

آفریدی سری لنکا کے خلاف 37 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھرمیں مشہور ہوگئے۔ ان کا ریکارڈ پہلے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن اور پھر جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے توڑ کر اپنے نام کرلیا۔ 398 ون ڈے میچز میں شاہد آفریدی نے 8064 رنزاسکور کئے جس میں 6 سنچریاں اور39 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ 99 ٹی ٹونٹی میچوں میں آفریدی نے 1415 رنز4 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔

(جاری ہے)

شاہد خان آفریدی کو ٹی 20 میں سب سے زیادہ 98وکٹیں لینے کا ریکارڈ حاصل ہے۔شاہد آفریدی کی جارحانہ بلے بازی شائقین کھیل کے دلوں کو گرمانے کے ساتھ ساتھ انکی نبض بھی تیزکردیتی ہے جب کہ بوم بوم کی باولنگ پرمخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑنے کا منظرہمیشہ مداحوں کی بے پناہ خوشی اورمسرت کا باعث بنتا ہے دوسری جانب آفریدی کی سالگرہ پر ان کے مداحوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغامات اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔