تربت‘ سیشن جج تربت کی زیرنگرانی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات تلف

پیر 2 مارچ 2020 22:10

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) تربت‘ سیشن جج تربت کی زیرنگرانی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات تلف، جس میں شراب، بئیر، چرس، شیشہ، کرسٹل ، جے ایم اور گٹکا شامل تھے ، جنہیں پولیس اورلیویز فورس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ضبط کیاتھا، تفصیلات کے مطابق پیرکے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت محمد رفیق لانگو، جوڈیشل مجسٹریٹ تربت سیف اللہ ترین کی زیرنگرانی پولیس لائن میں پولیس اورلیویز فورس کی جانب سے مختلف کاروائی کے دوران ضبط کی گئی منشیات تلف کردی گئیں اس موقع پر ایڈیشنل قاضی تربت وقار احمد، ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی، ڈی ایس پی تربت عبدالستاررونجھہ ، ایس ایچ اوپولیس تھانہ تربت حکیم دشتی، ایس ایچ اولیویز تھانہ تربت جہانگیر لیاقت سمیت پولیس ولیویز فورس کے دیگر افسران واہلکاراں موجودتھے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت محمد رفیق لانگواور جوڈیشل مجسٹریٹ تربت سیف اللہ ترین نے منشیات کامعائنہ کیا اوراپنی زیرنگرانی انہیں مکمل تلف کرایا، شراب کی بوتلیں اوربیئرکے ڈبے رولرکے ذریعے تلف کردئیے گئے جبکہ چرس، کرسٹل ، شیشہ ، جے ایم ، گٹکا وغیرہ نذر آتش کردئیے ، تلف کردہ منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے جنہیں پولیس اورلیویز فورس مختلف کاروائیوں کے دوران برآمدکرکے ضبط کرچکی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :