جنوبی افریقہ میں خوفناک بس حادثے میں 25 افراد ہلاک، 62 زخمی

پیر 2 مارچ 2020 23:25

جنوبی افریقہ میں خوفناک بس حادثے میں 25 افراد ہلاک، 62 زخمی
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) جنوبی افریقہ میں مسافر بس کھائی میںگرنے سے 25 مسافر ہلاک اور 62زخمی ہوگئے ، ذرائع ابلاغ نے جنوبی افریقہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ساحلی صوبہ کیپ میں حادثہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا بس میں 80 سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر ضعیف افراد شامل تھے، تیز رفتاری اور خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے اس علاقہ میں حادثات کی شرح زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

روڈ ٹریفک مینجمنٹ کارپوریشن (آر ٹی ایم سی) کے مطابق جنوبی افریقہ میں گزشتہ تین سال کے دوران ٹریفک حادثات میں 14,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :