امریکا میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی

4 نئے مشتبہ کیسز سامنے آ گئے، پہلی ہلاکت کا کیس ہفتے کے روز رپورٹ ہوا تھا

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 3 مارچ 2020 00:26

امریکا میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 2 مارچ 2020) : کرونا وائرس سے دنیا بھر میں موات ہو رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے جبکہ 4 نئے مشتبہ کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ دوسری جانب دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی، وائرس سے مجموعی طور پر 89 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکہ، تھائی لینڈ میں دو، دو جبکہ ایران میں 66 اور اٹلی میں 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، سکاٹ لینڈ، چیک ریپلک اور ڈومینک ریپبلک وائرس سے تازہ شکار ہونے والے ممالک ہیں۔ جنوبی کوریا بھی وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہاں اب تک 4 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوریا میں 500 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

کویت میں کرونا وائرس کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔

کویت وزارت صحت حکام نے ملک میں کرونا وائرس کے 10 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کی ٹریول ہسٹری میں دورہ ایران پایا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کویت نے گزشتہ ہفتے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی غرض سے قومی دن کی تقریبات بھی منسوخ کر دی تھیں۔ کویت نے ایران سے اب تک 800 شہریوں کو واپس وطن لایا ہے جہاں پر وائرس کے باعث 54 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مصر میں پہلا کیس سامنے آنے کے دو ہفتوں بعد دوسرے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2019ء میں چین میں پہلا کرونا وائرس کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اب یہ وائرس 60 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔