چند ماہ میں ڈنمارک کے 5 لاکھ شہری کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، محکمہ صحت کا انتباہ

منگل 3 مارچ 2020 11:49

چند ماہ میں ڈنمارک کے 5 لاکھ شہری کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، ..
کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) ڈنمارک کے محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ چند ماہ کے اندر ڈنمارک کے پانچ لاکھ شہری کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابھی تک چار افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈنمارک کے نیشنل بورڈ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر سورن براسٹروم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نہایت تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے اور ملک کی دس سے پندرہ فیصد آبادی جو 5 لاکھ 80 ہزار سی8 لاکھ 77 ہزار تک بنتی ہے اس وائرس سے متاثر ہو سکتی ہے۔

ڈینش پیشنٹ سیفٹی اتھارٹی کی عہدیدار اینٹ لکی پیٹری نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کو وبائی صورت اختیار کرنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں کل 122افراد کو اس وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔نیشنل ہیلتھ بورڈ کے عہدیدار نے اس موقع پر کہا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے چین کی طرف سے کئے گئے اقدامات بشمول بڑے اجتماعات کی حوصلہ شکنی، دفتر کی بجائے گھر سے کام کرنے اور دفاتر اور کام کی جگہیں بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :