تمباکو کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت

منگل مارچ 14:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے تمباکو کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اب جبکہ سردی کی شدت ختم ہو گئی ہے اور موسم بھی خوشگوار ہونا شروع ہو گیاہے لہٰذا تمباکو کے کاشتکار فور ی طور پر پنیری کھیت میں منتقل کرناشروع کردیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار تمباکو کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھاری میرا اور ذرخیز زمین کااستعمال کرسکتے ہیں تاہم اس میں بہتر نکاس ہونا بھی اشد ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ تمباکو کی پنیری اکھاڑنے سے کم ازکم 6سے 8گھنٹے قبل اچھی طرح آبپاشی کرلیں اور پنیری کو صبح یا شام کے اوقات میں کھیتوں میں منتقل کریں۔ انہوںنے بتایاکہ پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے کیلئے وٹوں پر مشرق کی جانب پانی کی سطح سے قدرے اوپر نشان لگانے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنیری کی جڑوںکو گیلی یاخشک مٹی بھی لگانی چاہیے تاکہ پودوں کی جڑوں کی گرفت مضبوط ہو سکے۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کا فیلڈسٹاف بھی ان کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :