چیف آف د ی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی بحریہ یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کی 42ویں میٹنگ کی سربراہی

بحریہ یونیورسٹی میں نئی تعلیمی سہولتوں کا افتتاح

بدھ 4 مارچ 2020 19:34

چیف آف د ی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی بحریہ یونیورسٹی بورڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2020ء) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ یونیوسٹی بورڈ آف گورنرز کی 42ویں میٹنگ کی سربراہی کی۔میٹنگ میں یونیورسٹی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں خصوصاََ تعلیمی شعبہ جات اور انفرا سٹرکچر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول ا سٹاف جو بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی ہیں نے بحریہ یونیورسٹی کی موثر اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کی صلاحیتیں بڑھانے کے اقدامات کو سراہا۔


میٹنگ کے آغاز سے قبل ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یونیورسٹی میں نئی تعلیمی سہولتوں کا بھی افتتاح کیا جن میں اکیڈمک بلاک، بحریہ یونیورسٹی انوویشن سینٹر اور چائینیز لینگویج لیب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بحریہ یونیورسٹی کی جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر تعریف کی۔ بحریہ یونیورسٹی میں قائم انوویشن سینٹر کا مقصد نئے سٹارٹ اپس، درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے مدد فراہم کرنااور کاروباری تحقیق کو فروغ دینا ہے۔

یونیورسٹی میں چینی زبان سیکھنے کے لیے جدید لیب بھی قائم کی گئی ہے جہاں طلباء کو ماہر چینی معلم کی زیر نگرانی چینی زبان سیکھنے کے مواقع میسر آ سکیں گے۔ پاکستان میں چین کے سفیر H.E. Yao Jingبھی اس موقع پر موجود تھے، چین کے سفیر نے بحریہ یونیورسٹی کی طلباء کو تعلیم کی معیاری و بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں سینئر نیول آفیسرز، سیکر ٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، فنانشل ایڈوائزر پلاننگ منسٹری آف فنانس، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔