وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں،طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ خطے میں امن کی فتح ہے،ملک مبشر علی گوگا

بدھ 4 مارچ 2020 23:06

لاہور۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ملک مبشر علی گوگا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ خطے میں امن کی فتح ہے، امن معاہدے سے خطے میں خوشحالی او ر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، تاریخی امن معاہدے میںوزیراعظم کے کردار کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائے گا، عمران خان امن کے نوبل انعام کے حق دار ہیں، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیا ں دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ملک مبشر علی گوگا نے اپنے ڈیرہ پر حلقہ این اے 136 پی پی 171سے آئے کارکنوں اور راہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میاں الیاس، ذیشان بھٹی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ن لیگ کرپشن بچانے کیلئے لندن میں چھپنے کی جگہ ڈھونڈ رہے ہیںلیکن عمران خان کرپٹ مافیا سے پائی پائی کا حساب لیکر رہیں گے۔