کرونا وائرس کا خطرہ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر بیرون ملک علاج کروانے پر پابندی لگا دی

متحدہ عرب امارات میں بھی وائرس مسافروں کے ذریعے سے پہنچا، قدم وائرس کو پیھلنے سے روکنے کے لیے لیا گیا: رپورٹ میں وضاحت

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 4 مارچ 2020 22:15

کرونا وائرس کا خطرہ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر بیرون ملک علاج ..
ابوظہبی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 4 مارچ 2020) : کرونا وائرس کا خطرہ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر بیرون ملک علاج کروانے پر پابندی لگا دی، متحدہ عرب امارات میں بھی وائرس مسافروں کے ذریعے سے پہنچا، قدم وائرس کو پیھلنے سے روکنے کے لیے لیا گیا، تفصیلات کے مطبق غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابوظہبی محکمہ صحت نے بیرون ملک میں علاج اور صحت کی سہولت کو ختم کردیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی ابوظہبی کا شہری علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جاسکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ قدم کروناوائرس کے پھیلنے کے پیش نظر کیا گیا، متحدہ عرب امارت کے دارالحکومت ابوظہبی کے محکمہ صحت نے یہ پابندی تاحکم ثانی تک عائد کی ہے، جس کے تحت کسی بھی مرض میں مبتلا شہری ابوظہبی سے بیرون ملک علاج کے لیے نہیں جا سکے گا تاہم یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام مریضوں کو عالمی طرز کی طبی سہولیات ملک میں ہی فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ معروف عرب اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کا شکار 6 نئے مریض سامنے آئے تھے جن کے بعد امارات میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے۔ اماراتی وزارت صحت کے مطابق ابھی تک مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 افراد ایسے ہیں جو مکمل طور پر صحت یاب ہو کر واپس جا چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرس زدہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ان کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب اماراتی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو 4 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں پھیلنے والا کورونا وائرس 70 سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق چین میں مہلک وائرس نے مزید 31 افراد کی جان لے لی، وائرس سے متاثرہ ایران میں مزید 11، جنوبی کوریا میں 5 اور امریکہ میں 4 مریض دم توڑ گئے، اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی جبکہ جنوبی کوریا میں وائرس کا پھیلائو تیزی سے جاری ہے جس سے مزید 851 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سعودی عرب اور یوکرائن بھی وائرس سے تازہ شکار ہونے والے ممالک میں شامل ہو گئے۔

دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3119 ہو گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین میں پھیلنے والا نوول کورونا وائرس تیزی سے دوسرے ممالک میں منتقل ہو رہا ہے اور اب تک 73 ممالک مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد دم توڑ گئے، تمام ہلاکتیں وائرس کا گڑھ سمجھا جانے والے صوبہ ہوبی میں ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں ایران میں وائرس کے باعث مزید 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی ہے، مزید 835 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2336 تک پہنچ گئی ہے۔ ایران میں مزید 66، بھارت میں 5، بحرین میں 49 اور برطانیہ میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، برطانیہ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں مزید 851 کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد تعداد 5186 ہو گئی، 5 مزید ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔