پی آئی اے میں غیر قانونی ترقی پانے والے افسران کیخلاف گھیرا تنگ

ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا، جنرل منیجر ایچ آر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 5 مارچ 2020 00:14

پی آئی اے میں غیر قانونی ترقی پانے والے افسران کیخلاف گھیرا تنگ
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 4 مارچ 2020) : پی آئی اے میں غیر قانونی ترقی پانے والے افسران کیخلاف گھیرا تنگ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا، جنرل منیجر ایچ آر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن میں غیرقانونی طور پر ترقی پانے والے افسران کے خلاف شکنجہ کس لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی آئی اے کے جنرل منیجر ایچ آر کو تمام ترریکارڈ کی فراہمی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مراسلے میں ترقی کی منظوری دینے والے بورڈ کے چئیرمین اور بورڈ ارکان کے نام اور تفصیلات طلب کی گئی ہیں جب کہ ترقیوں کی منظوری دینے والے بورڈ اجلاس کے منٹس بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ موجودہ چیف انٹرنل آڈٹ اور دیگر کی ترقیوں کے حوالے سے بھی ریکارڈ کی وصول کا کہا گیا ہے، ریکارڈ کارپوریٹ کرائم سرکل میں موجودہ سال درج انکوائری نمبر25 کی بنیاد پر مانگا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلا استحقاق پے گروپ 5 اور بالا ترقی پانے والوں میں اسسٹنٹ مینجر حسنین، سی ای او کے سابق مینجر کوآرڈینیشن جاوید جمیل اور سابق چیف ایچ آرعاصمہ باجوہ کے نام شامل ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :