جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6000 کے قریب پہنچ گئی

جمعرات 5 مارچ 2020 14:06

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6000 کے قریب پہنچ ..
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 145 نئے کیسز کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6000 کے قریب پہنچ گئی ہے جو چین کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔ عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وائرس سے 35 اموات کی تصدیق کی ہے۔سیئول میں وزارت خارجہ کے مطابق ، ابھی تک 36 ممالک اور خطوں نے جنوبی کوریا کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے جنوبی شہر داگو میں 4300 سے زیادہ افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت نے بدھکو 11.7 ٹریلین وان (9.9 بلین ڈالر) کا اضافی بجٹ تجویز کیا۔نیہ منگل کو صدر مون جائے ان کے اعلان کردہ 30 ٹریلین ون (25 بلین ڈالر) کے پیکیج کا حصہ ہے ۔کورونا وائرس کے باعث جنوبی کوریا میں متعدد پروگرام جن میں پاپ کنسرٹ سے لے کر کھیلوں کے سیزن شامل ہیں کو منسوخ یا ملتوی کردیا گیا ہے، ملک بھر میں سکولوں کی تعطیلات میں تین ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہینجبکہ جمعرات کو حکومت نے ملک بھر میں مزید ڈے کیئر سنٹر بند کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :