جادہ میں پارکنگ قائم کرکے میونسپل کارپوریشن کے وسائل بڑھائے جائیں،انجینئر حافظ سرفراز احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 مارچ 2020 18:40

جادہ میں پارکنگ قائم کرکے میونسپل کارپوریشن کے وسائل بڑھائے جائیں،انجینئر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جادہ میں پارکنگ قائم کرکے میونسپل کارپوریشن کے وسائل بڑھائے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد نے کیاانہوں نے کہاکہ جادہ سٹاپ پر میونسپل کارپوریشن کی خاصی جگہ موجود ہے جس پر لوگوں نے ٹھیے لگا کر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ یہاں پر کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹھیکیدار دوسرے علاقوں سے آنیوالی گاڑیوں سے پرچی فیس وصول کرتے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد سیف انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جگہ کو استعمال کرکے یہاں پرپارکنگ بنائی جائے جس سے نا صرف دوسرے شہروں کو جانیوالے مسافروں کو ریلیف ملے گا جبکہ دوسرے شہروں سے آنیوالی گاڑیاں اس میں کھڑا ہو کر سواریوں میں بٹھانے کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کو پرچی فیس دینگے جس سے ناصرف میونسپل کارپوریشن کے مالی وسائل بڑھیں گے بلکہ شہر کے مسائل کم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :