صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں،

عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لگن سے کام کریں گے، پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کئے بغیر صحت کے شعبے میں بہتری نہیں آسکتی معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا اسلام آباد کو ہیلتھ سٹی بنانے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

جمعرات 5 مارچ 2020 21:49

صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں، عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لگن سے کام کریں گے، پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کئے بغیر صحت کے شعبے میں بہتری نہیں آسکتی۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد کو ہیلتھ سٹی بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ، اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں، عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے لگن سے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کو کئے بغیر صحت کے شعبے میں بہتری نہیں آسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سولہ بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کا کام جاری ہے، تین رورل ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، پرائمری ہیلتھ کیئر کو مضبوط کرنے سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہو گا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :