جان لیوا کرونا وائرس سے بچنے کے لیے شوہر نے بیوی کو باتھ روم میں بند کردیا

ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد بیوی کو باہر نکالا گیا، معائنہ کروانے پر بیوی کے ٹیسٹ منفی آئے

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 6 مارچ 2020 00:26

جان لیوا کرونا وائرس سے بچنے کے لیے شوہر نے بیوی کو باتھ روم میں بند ..
روم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 6 مارچ 2020) : جان لیوا کرونا وائرس کا خدشہ، شوہر نے بیوی کو باتھ روم میں بند کردیا، ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد بیوی کو باہر نکالا گیا، معائنہ کروانے پر بیوی کے ٹیسٹ منفی آئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی سے آنے والی بیوی کو لیتھونیائی شوہر نے باتھ روم میں قید کر لیا۔ اسکو اپنی بیوی پر شبہ تھا کہ اس میں کرونا وائرس موجود ہے۔

اسکے بعد بیوی نے پولیس کو فون کردیا اور ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد بیوی کو باہر نکالا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیوی کے شوہر کو پولیس نے حراست میں نہیں لیا اور نہ ہی خاتون کی جانب سے شوہر کے خلاف درخواست دائر نہیں کروائی گئی۔ بعد میں مذکورہ خاتون کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے گئے جس کی رپورٹ منفی آئی اور شوہر کی جانب سے سکھ کا سانس لیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور وائرس نے اب تک کئی افراد کی جان لے لی ہے۔ دوسری جانب کرونا وائرس نے امریکا میں مزید 3 افراد کی جانیں لے لیں، جس کے بعد امریکی حکام نے ریاست کیلی فورنیا میں ایمرجنسی نافذ کردی، ہلاکت خیز کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں مزید 3 شہریوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 11 تک پہنچ چکی ہے۔

مریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا 15 ریاستوں میں کرونا وائرس کے اب تک 150 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں 53 مریضوں کا تعلق ریاست کیلی فورنیا سے ہے، کیلیفورنیا حکام نے ریاست میں کرونا وائرس کے باعث پہلے شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے کہا ہے کہ ان کی ریاست سرکاری سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کا پتہ لگایا جائے اور اس وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کیا جائے۔