دسویں حکیم نادر عباس تائیکوانڈو چمپئن شپ 22 مارچ کو منعقد ہوگی

آٹھ ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوں گے،ملک بھر سے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی حصہ لیں گے

ہفتہ 7 مارچ 2020 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2020ء) نیشنل سکول آف تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دسویں حکیم نادر عباس تائیکوانڈو چمپئن شپ 22 مارچ کولاہور منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

اے پی ایس گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون لاہور کے ہال میں منعقد ہونے والی چمپئن شپ میں آٹھ ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوں گے۔نیشنل سکول آف تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی صدر لیڈیز ماسٹر انسڑکٹر سیدہ ذوالکیف نادر بلیک بیلٹ 6Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف)کوریا کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔