حکومت نے فلمی صنعت اور سینما کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،
فلم کو سینسر کرنے کا اختیار فیڈرل سینسر بورڈ کے پاس ہو گا۔فلمی صنعت کے ذریعے تہذیب،اقدار اور ثقافت کو اجاگر کرنا ترجیح ہے، عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عمران کو اپنا مسیحا چن چکے ہیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی فلم و انڈسٹری کے وفد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 7 مارچ 2020 19:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فلم کو سینسر کرنے کا اختیار فیڈرل سینسر بورڈ کے پاس ہو گا جبکہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے فیڈرل سینسر بورڈ تشکیل دیا جائیگا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کا روشن چہرہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سینما کی بحالی ضروری ہے ،فلمی صنعت اور سینما کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فلمی صنعت کے ذریعے تہذیب،اقدار اور ثقافت کو اجاگر کرنا ترجیح ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم فلمی صنعت کو بحال کرینگے تاکہ فنکاروں کو روز گار ملے اور ملک میںسرمایہ کاری ہو۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کیلئے ملکی اقدار و ثقافت کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو انٹر ٹینمنٹ کے ذرائع دستیاب نہیں ،اس لئے یہ نوجوان نسل بھارتی یا مغربی فلموں کے طرف رجوع کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مقامی پروڈیوسرز کی حوصلہ افزائی کرینگے تاکہ مقامی ثقافت پروان چڑھے۔ہم فن اور فنکار کو زندہ اور فلمی صنعت کا کھویا ہوا وقار بحال کرینگے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو ترویج دینے میں انکی سوشل میڈیا ٹیم نے اہم کردار ادا کیا ہے، حکومت ترقی کیلئے پر عزم ہے۔چیئر مین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن فلم انڈسٹری نے اس موقع پر کہا کہ فلمی صنعت کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کردیا
-
سائفر کیس ،وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی عدالت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.