معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے ،سلیم مانڈوی والا

یہ بات خوش آئند ہے پاکستان میں خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

بدھ 11 مارچ 2020 21:06

معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے ،سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خواتین اراکین پارلیمنٹ ، سٹاف اور خواتین صحافیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح پارلیمنٹ میں بھی خواتین نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور اُن کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا ملک کی سیاست میں اہم کردار ہے اور بھر پور شرکت کی بدولت خواتین پارلیمنٹرینز دوسری خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :