طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل

محکمہ موسمیات کا اربن علاقوں میں سیلابی خطرے کا الرٹ جاری

بدھ 11 مارچ 2020 22:45

طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2020ء) طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل ہوتے ہی محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث اربن علاقوں میں سیلابی خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلاھار بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ جمعہ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور ڈی جی خان میں طوفانی بارشیں برسا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :