شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کا منصوبہ ناکام، 30من مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑ ی گئی

بدھ 11 مارچ 2020 23:45

شہریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کا منصوبہ ناکام، 30من مردہ مرغیوں کی کھیپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) انار کلی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 30 من مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی لی۔ اے سی سٹی لاہور ایس پی سٹی سول لائنز دوست محمد کھوسو بھی موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

مردہ مرغیاں شہرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے لے جایا جارہا تھا۔ ملزم سہیل مسیح کے مطابق اس کھیپ کو فوڈ پوائنٹس پر فروخت کیا جانا تھا ۔ ۔ملزم کو پولیس کی ناکہ بندی کے دوران استنبول چوک سے حراست میں لیاگیا ۔ملزم کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ سے مردہ مرغیاں لیکر مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :