خواجہ عمران نذیر پر موجودہ سیشن میں ایوان میں داخلے پر پابندی عائد

صرف بلڈوز کا لفظ استعمال کیا جس پر میری رکنیت معطل کردی گئی ،پارٹی لائحہ عمل کے مطابق چلیں گے

جمعرات 12 مارچ 2020 19:46

خواجہ عمران نذیر پر موجودہ سیشن میں ایوان میں داخلے پر پابندی عائد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر پر موجودہ سیشن میں ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔پینل آف چیئرمین کو نامناسب الفاظ کہنے پر لیگی رکن خواجہ عمران نذیر کی رکنیت معطل کردی گئی ۔پینل آف چیئرمین میاں شفیع کا کہناتھا کہ خواجہ عمران نذیر موجودہ سیشن میں نہیں آ سکتیجس پر (ن) لیگ نے خواجہ عمران نذیر پر پابندی کی خلاف ایوان سے واک آئوٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میں ایک سینئر پارلیمنٹیرین ہوں عوام کے ووٹوں سے تیسری مرتبہ منتخب ہوا ہوں مجھے پتہ ہے کہ اسمبلی میں کیا بات کرنی ہے اورکیابات نہیں کرنی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح چیئرمین ہائوس کو چلا رہے تھے ،ہمارے سوالوں کے جواب نہیں آرہے تھے جبکہ ہماری ایک خاتون رکن اسمبلی کے سوالوں کے جواب دئیے بغیر ہی آگے کارروائی کو چلا دیاگیا اس پر ہم سب نے احتجا ج کیا اور میں نے صرف اور صرف بلڈوز کا لفظ استعمال کیا جس پر میری رکنیت معطل کردی گئی ۔ا نہوںنے کہاکہ مزہ شہبا ز کی مشاورت سے جو بھی پارٹی لائحہ عمل آئے گا اس کے مطابق چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :