پاکستان ہائی کمیشن لندن کے عملے میں کرونا وائرس کے خدشے کے باعث کونسلر سروسز بند کر دی گئی

Zahid Noor زاہد نور جمعرات 12 مارچ 2020 21:11

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے عملے میں کرونا وائرس کے خدشے کے باعث کونسلر ..
لندن (رپورٹ زاہد نور، اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12مارچ2020ء) پاکستان ہائی کمیشن لندن کے عملے میں کرونا وائرس کے خدشے کے باعث کونسلر سروسز بند کر دی گئی ہے۔ ہائی کمیشن کے عملے کے اہلکار میں کرونا وائرس کی علامات کے انکشاف کے بعد ہائی کمیشن کی سروسز غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائی کمیشن کے دروازے پر لگے نوٹس کے مطابق صحت عامہ کو خطرے کے پیش نظر آج سے کونسلر سروسز بند کی جا رہی ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مزید ہدایات آنے تک آن لائن سروسز سے استفادہ کریں اور ہائی کمیشن سروسز دوبارہ کھلنے کی اطلاع عوام کو مہیا کر دی جائے گی۔

ہائی کمیشن کے اہلکار کو طبیعت خراب ہونے اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے سبب ہسپتال بھیجا گیا تھا جسے این ایچ ایس نے آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :