
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں امریکی و اتحادی فوجیوں کی ہلاکت
عراق کے دارلحکومت بغداد کے شمال میں واقع تاجی فوجی اڈے پر 18 راکٹ داغے گئے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ
جمعرات 12 مارچ 2020 21:53

(جاری ہے)
عراق کے صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں اس حملے کو عراق کی سلامتی کے خلاف جارحیت قرار دیا گیا ۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک بیان میں اس افسو س ناک حملے کی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ ہم اس گھناونے حملے کی تفصیلات کو پوری طرح سمجھنے کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے،برطانوی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں تاجی عسکری اڈے پر حملے کی تصدیق کی گئی تاہم اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ۔حکام کا کہناتھا کہ اس حملے کے لیے کسی کومورد الزام ٹھہرانا قبل از وقت ہوگا اور اگر اس حملے کے لیے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تو اس سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سال کے اوائل میں امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ایران کی قدس فورس کے سینیئر کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں ایک ایران نواز شیعہ ملیشیا گروہ کے کمانڈر ابو مہدی المہندس ہلاک ہوگئے تھے۔ ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فورسز کے ایک ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ اس حملے میں 100سے زیادہ امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان فوجیوں کو شدید دماغی چوٹیں آئی تھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.