رواں سال 150 کروڑ کے منصوبے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، اسد عمر

کورونا وائرس کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،کورونا وائرس ایک اللہ کی طرف سے امتحان ہے، وفاقی وزیر

جمعہ 13 مارچ 2020 21:00

رواں سال 150 کروڑ کے منصوبے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں سال 150 کروڑ کے منصوبے اسلام آباد میں شروع ہوں گے،کورونا وائرس کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،کورونا وائرس ایک اللہ کی طرف سے امتحان ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں گرلز کالج کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کے اسکولز کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں،اسلام آباد کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔

انہوںنے کہاکہ این اے 54 میں چار نئے کالج بننے جا رہے ہیں۔اسد عمر نے کہاکہ اسلا م آباد کے شہریوں کو پانی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے،10 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ بھی شروع کیا۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ لوکل نوکریوں میں 50 فیصد کوٹہ اسلام آباد کے شہریوں کا ہو گا۔اسد عمر نے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام پر لگا رہے ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی محرومیوں کو دور کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ رواں سال 150 کروڑ کے منصوبے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پانی انصاف کی بنیاد پر تمام سیکٹرز کو دیں گے۔ اسد عمر نے کہاکہ کورونا وائرس کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،کورونا وائرس ایک اللہ کی طرف سے امتحان ہے۔انہوںنے کہاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمے دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔