عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس وبا کا نیا مرکز قرار دیدیا

یورپ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی، 5ہزار افراد جاں بحق

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 13 مارچ 2020 21:48

عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس وبا کا نیا مرکز قرار دیدیا
کوپن ہگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ2020ء) عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس وبا کا نیا مرکز قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 5ہزار افراد جاں بحق وائرس کی وجہ سے جان سے ہاتھ تھو بیٹھے ہیں۔ ۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف اٹلی میں 12 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے اور مزید 75 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے اوپر ہو گئی ہے۔

اب عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس وبا کا نیا مرکز قرار دیدیا ہے۔ وائرس سے بچاو کے لیے ڈنمارک میں دو ہفتوں کے لیے اسکول اور یونی ورسٹیاں بند کردی گئیں جبکہ پولینڈ اور یوکرین نے بھی یونی ورسٹیاں، تھیٹر اور میوزیم بند کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے باعث بیلجیئم، بلغاریہ اور البانیہ میں بھی ہلاکتیں ہو ئیں، اس طرح وائرس اب 125ملکوں تک پھیل گیا ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4700 سے زائد ہوگئی ہے، ایک لاکھ 27 ہزار سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 68 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔چین میں 24 گھنٹوں میں 15 نئے کیسزرپور ٹ ہوئے جبکہ 18 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ایک معروف صنعتی گروپ کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاﺅکے بعد سیاحت اور سفر کی صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں. ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کا کہنا ہے کہ اس وبا کے باعث پانچ لاکھ افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں کونسل کی چیف ایگزیکٹیو گلوریا گووارا کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاﺅ سے سیاحت اور سفر کی صنعت کو خطرات کا سامنا ہے. ہوا بازی کا شعبہ اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے دنیا بھر میں متعدد ایئرلائنز نے اپنی ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی ہیں جبکہ چند بیمہ کمپنیوں نے نئے صارفین کے لیے سفری انشورنس منسوخ کر دی ہے. ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کے اندازوں کے مطابق 2020 میں سفری شعبہ 25 فیصد تک سکڑ سکتا ہے برٹش ایئر ویز، ایزی جیٹ اور نارویجین ایئر نے کورونا وائرس کے بعد اپنی فلائٹس میں کمی کر دی ہے کورین ایئر نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ وبا کا پھیلاﺅ ان کی کمپنی کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتا ہے.