پی ایس ایل5 ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو کامیابی کے لیے137رنز کا ہدف دیدیا
اسلام آباد کا کوئی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا
ذیشان مہتاب ہفتہ 14 مارچ 2020 20:41
(جاری ہے)
حسین طلعت نے 37 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ کولن انگرام کے ساتھ مل کر سکور کو 97 تک پہنچا دیا لیکن ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپسی پر مجبور ہوئے۔
آصف علی کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ آخری راؤنڈ میچ میں بھی جاری ریا اور دو رنز بنانے والے بلے باز ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے،کولن انگرام بھی پوری اننگز میں بڑی شاٹ کے لیے سرگرداں نظر آئے اور 15 گیندوں پر صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی، فہیم اشرف 12 اور ظفر گوہر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے کرس جورڈن، عمید آصف، عماد وسیم، ارشد اقبال اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔۔اس سے قبل میچ کے لیے دونون ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں کیوں کہ دونوں ٹیموں کے متعدد غیرملکی کھلاڑی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے چار کھلاڑی کولن منرو، لیوک رونکی، ڈیل سٹین اور ڈیوڈ ملان اب مزید ایونٹ میں حصہ نہیں سکیں گے جبکہ کراچی کنگز ایلکس ہیلز کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.