ح*سپین کے وزیراعظم پیڈروسانچز کی اہلیہ بھی نوول کرونا وائرس کا شکار

اتوار 15 مارچ 2020 21:05

Yمیڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2020ء) کرونا وائرس کا شکار جاری ہے اور سپین کے وزیراعظم پیڈروسانچز کی اہلیہ کا نوول کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، یہ بات ان کے دفتر نے گزشتہ روز کہی جیسا کہ چند گھنٹے قبل انہوں نے ملک گیر سطح پر تقریباً مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیگونا گومز اور ان کے شوہر دونوں کی حالت اچھی ہے اور وہ صحت حکام کی جانب سے نئے اقدامات متعارف کرائے جانے کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :