ًفرانس کا ریسٹورنٹس اور کیفیز سمیت تمام غیر ضروری پبلک مقامات کو بند کرنے کا اعلان

اتوار 15 مارچ 2020 21:05

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2020ء) فرانس نے گزشتہ روز کرونا وائرس کے پھیلائو کے خلاف اپنے اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے ریسٹورنٹس اور کیفیز سمیت تمام غیر ضروری پبلک مقامات کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ایڈورڈ فلپس نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے وسط رات سے ایسے تمام مقامات جو ملک کے نظام زندگی کے لئے غیر ضروری ہیں ، کو اگلے احکامات تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس میں خاص طور پر کیفیز ، ریستورانز ، سینما گھر اور ڈیسکوز شامل ہیں ۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدار جیروم سلومون نے دریں اثناء اعلان کیا ہے کہ سی او وی آئی ڈی۔19 سے ہلاکتیں فرانس میں 12سے بڑھ کر 91تک پہنچ چکی ہیں جبکہ مجموعی طورپر متاثرین کی تعداد4500تک ہے ۔