م*موجودہ ایم این اے ،ایم پی اے کینٹ کے علاقوں کیلئے بجٹ فراہم نہیں کررہے ،خالد بٹ

اتوار 15 مارچ 2020 21:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈچکلالہ وارڈ5الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ ایم این اے ،ایم پی اے کینٹ کے علاقوں کیلئے بجٹ فراہم نہیں کررہے جبکہ کینٹ بورڈ کے پاس بھی بجٹ محدود ہونیکی وجہ سے ان علاقوؓںمیں موجودہ حکومت کے دورمیں کوئی ترقیاتی کا م نہیں ہوئیجبکہ ن لیگ کے دورحکومت میں سابق ایم این اے حنیف عباسی اورملک ابرارنے ان علاقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے تھے خاص کر حنیف عباسی نے گلستان کالونی میں نالہ لئی کے کنارے حفاظتی دیوار کی تعمیر جیسا میگا پراجیکٹ مکمل کرایا ان خیالات کااظہارانہوں نے گلستان کالونی میں معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دورحکومت میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرائے گئے مگر تحریک انصاف کی حکومت جب سے آئی ہے عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیے گئے اس وقت کینٹ کے علاقوں کو ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے مگرحکومت ترقیاتی بجٹ کااعلان کرتی ہے مگر یہ بجٹ کہاں لگایا جاتا ہے کوئی پتہ نہیں۔