مولانا فضل الرحمان کا لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 16 مارچ 2020 20:07

مولانا فضل الرحمان کا لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کے انتقال پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ والدہ کے بغیر گھر نامکمل ہوتا ہے، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر تین رکنی وفد نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ وفد میں سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کامران مرتضی اور مفتی ابرار احمد شامل تھے۔