پی پی پی رہنما منظور حسین وسان کے اقامہ کیس سے بری ہونے کی خوشی میں ضلع چیئرمین خیرپورشہریار خان وسان کیجانب سے خیرپور پریس کلب میں مٹھائی تقسیم

پیر 16 مارچ 2020 21:00

سکھر۔ 16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی رہنما ،سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان کے اقامہ کیس سے بری ہونے کی خوشی میں ضلع چیئرمین شہریار خان وسان پریس کلب خیرپور پہنچے اور مٹھائی تقسیم کی،اس موقع پر شہریار وسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی، عوام اور حق کی فتح ہوئی ہے، منظور وسان بھرپور عوامی خدمت کررہے تھے مخالفین سے برداشت نہیں ہورہی تھی، منظور حسین وسان دوبارہ اسی جذبہ سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا صوبائی یا ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے سندھ حکومت نے بھرپور اقدامات کئے ہیں،