مصر کا کورونا وائرس کے باعث 19 مارچ سے تمام ہوائی اڈے بند کرنے کا فیصلہ

پیر 16 مارچ 2020 22:50

مصر کا کورونا وائرس کے باعث 19 مارچ سے تمام ہوائی اڈے بند کرنے کا فیصلہ
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) مصر نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے 19 مارچ سے تمام ہوائی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہوائی اڈے 31 مارچ تک تمام پروازوں کیلئے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو مصر کے وزیر اعظم مصطفی مدبولے نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ بلاشبہ اس فیصلے سے ملک کی معیشت پر برا اثر پڑے گا تاہم ہمارے لئے عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ملکی ایئرلائنز کو 2.25 بلین ای جی پی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ملک بھر کے تمام ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات کو بھی مزید دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ مصر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 126 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :