امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور ان کے نائب کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا: پینٹاگان نے تصدیق کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 17 مارچ 2020 23:57

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ2020ء) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور ان کے نائب کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع اور ان کے نائب کو احتیاطی طور پر قرنطیہ میں منتقل کیا گیا۔ پینٹاگان نے امریکی وزیر دفاع اور ان کے نائب کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام خوراک اور دیگر سامان ذخیرہ کرنا بند کردیں۔ پصدر ٹرمپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو بہت زیادہ سامان نہیں خریدنا چاہیے۔انہوں نے مختلف فوڈ چینز کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ اسٹورز کھلے رکھیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ امریکا میں سفری پابندیاں شہریوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں امریکی عوام کو مزید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکا میں کورونا وائرس سے متعلق شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ جس میں اجتماعات میں شرکت سے گریز اور عوامی مقامات کی بندش شامل ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری ہدایات میں شہریوں سے کہا گیا کہ 10 سے زیادہ افراد کے اجتماعات میں شرکت سے گریز کیا جائے۔

امریکی شہریوں سے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر کھانے پینے والی جگہوں سے بھی دور رہنے کا کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔امریکا کی کئی ریاستوں اور شہروں میں ہی ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو بند کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ کرونا کی تباہ کاریاں جولائی یا اگست تک جاری رہ سکتی ہیں۔ہم اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی پوری کوشش کرر ہے ہیں۔