
علم حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے ،
نفس امارہ کو شکست دیں اور اللہ عزوجل کی عبادت کریں، جان بوجھ کرنماز کا ترک جہنم میں داخلے کا سبب بن سکتا ہے ،امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطا رقادری
بدھ 18 مارچ 2020 18:55

(جاری ہے)
اس بات سے ڈریں کہ کہیں نیک اعمال کئے بغیر قبرستان نہ جانا پڑ جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مذاکرے سے بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب میت کو قبر ستان تک لایا جاتا ہے تواللہ عزوجل اس سے چالیس سوالات فرماتا ہے۔علم حاصل نہ کرنا ،علم حاصل کرکے عمل نہ کرنا باعث تشویش ہے ،بروز قیامت اس شخص کو سب سے زیادہ حسرت ہوگی جس نے علم پر عمل کرتے ہوئے فائدہ نہ آٹھایا۔اگر علم کے حصول اور عمل کے معاملے میں سستی کا مظاہر کرتے رہے تو بروز قیامت سخت پیشمانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔امیر اہلسنت نے کہا کہ ہم جو ں جوں زمانہ نبوی سے دور ہورہے ہیں، مساجد میں رونق کم ہوتی جارہی ہے،افسوس مساجد میں بعض جگہ تالے پڑے ہوتے ہیں، جالے پڑے ہوتے ہیں، وضوخانے اور استنجا خانوں کا ٹھکانہ نہیں ہوتا، اسکی وجہ سے لوگوں کی ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔یادرکھیں جو ایک وقت کی نماز جان بوجھ کر ترک کرے تو اسکا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ جہنم میں داخل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مذاکرے سے بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے والدین نماز پڑھتے تھے اور ان کی اولاد بھی نماز بھی پڑھا کرتی تھی، اب ایک تعداد ہے جو نماز نہیں پڑھتی اور ان کی اولاد بھی نماز نہیں پڑھتی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نمازی اور باکردار مسلمان بننا ہوگا،آپ خود بھی نمازکا اہتمام کریں اور مسلمانوں کو بھی نماز کی دعوت دیں، کسی کے نمازی بن جانے پر ثواب ملے گا ایسا نہیں ہے بلکہ آپ اگر کسی کو نماز کی دعوت دیں گے وہ نماز ی بنے یا نہ بنے مگر آپ کو ثواب ملے گا،لہٰذا نماز کی دعوت عام کریں۔دعوت اسلامی کے مدنی ماحول میں علم حا صل کرنے ،عمل کرنے اور نیکیاں کرنے کے بہت سے مواقع ملتے رہتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کنڈی
-
حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
وزیراعلی پنجاب کا شاندار اقدام،پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم
-
گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، گورنر سندھ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کابورڈ اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
-
ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
-
پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.